ورات کوہلی کو 4 میچز میں 3 بار آوٹ کرچکا ہوں،جنید خان

برمنگھم: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے شکارکو مقصد بنالیا۔معروف نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ میں 4 میچز میں 3 بار کوہلی کو آو¿ٹ کرچکا ہوں، وہ ایک بہترین بیٹسمین ہیں مگر میرے سامنے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔

11:53 PM, 27 May, 2017

میں کوہلی کو بھارت میں ان کے اپنے کراو¿ڈ کے سامنے آو¿ٹ کرچکا،اس لیے مجھے انگلینڈ میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ جنید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب مجھے کوہلی پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔واضح رہے پاکستانی پیسر نے مجموعی طور پر ویرات کو 22 بالز کیں، ان پر کوہلی نے صرف 2 رنز بنائے اور تین بار آو¿ٹ ہوئے۔

مزیدخبریں