برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر ہیک، لندن کے دونوں ہوائی اڈوں سے تمام پروازیں منسوخ‎

11:06 PM, 27 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ کی برٹش ایئر ویز نے لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک کے ہوائی اڈوں سے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ایئر لائن کے مطابق یہ پروازیں کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم میں بڑی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں۔ ان پروازوں کی منسوخی کے بعد لندن کے ان دونوں بڑے ہوائی اڈوں پر بہت بڑی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

برٹش ایئر ویز نے مسافروں کو دوسرے ایئر پورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کمپنی نے آج ہفتے کے روز کہا کہ اس تکنیکی خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا کہ برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر ہیک کر لیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں