اداکارہ عینی جعفری نے لندن میں اپنی اگلی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

اداکارہ عینی جعفری نے لندن میں اپنی اگلی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

10:16 PM, 27 May, 2017

لندن: پاکستانی اداکارہ عینی جعفری نے لندن میں اپنی اگلی اور نئی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے  جس کے بعد وہ واپس پاکستان آرہی ہیں۔ عینی نے بتایا کہ فلم ’حرام‘ رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں مزید بتایا کہ فلم کی کہانی میں  آپ کو اپنے دوست سے پیار ہوجاتا ہے  اور وہ آپ کے بارے میں ایسا نہ سوچتا ہو، اس دوران ہونے والی تکلیف بہت عام ہے، یہ فلم کے لکھاری/ہدایت کار کا اپنا ذاتی تجربہ ہے، اس فلم میں مذہب اور ثقافت کے اختلاف کو پیش کیا جائے گا۔

اپنے کردار کے حوالے سے عینی کا کہنا تھا، ’میرے کردار کا نام لیلیٰ ہے، جو ایک گروپ کے ساتھ پکچر فریمنگ اسٹور میں کام کرتی ہے، یہ اس کی نوکری کا آخری دن ہے، اس کا بہترین دوست جیو اس سے پیار کرتا ہے لیکن ثقافتی اور مذہبی اختلافات کے باعث وہ لیلیٰ سے کچھ بھی کہنے سے ڈرتا رہا۔

عینی جعفری نے اس فلم میں ہدایت کار سرج راشیدی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمزید  کہا کہ  ’مجھے ان کے ساتھ اور مکمل ٹیم کے ہمراہ کام کرکے بےحد مزہ آیا، اور فلم دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔تاحال فلم کی کب ریلیز ہو گی اعلان نہیں کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں