راحت فتح علی خان وہ پہلے جنوبی ایشیائی فنکار،جنہیں شاندار اعزاز سے نوازا گیا

راحت فتح علی خان وہ پہلے جنوبی ایشیائی فنکار،جنہیں شاندار اعزاز سے نوازا گیا

09:09 PM, 27 May, 2017

ممبئی: راحت فتح علی خان کو حال ہی میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایک نہایت شاندار اعزاز سے نوازا گیا۔اس یونیورسٹی نے اپنے ریہرسل ہال (rehearsal hall) کا نام راحت فتح علی خان کے نام پر رکھ دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی راحت فتح علی خان وہ پہلے جنوبی ایشیائی فنکار بن گئے ہیں، جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ہال کا نام ’استاد راحت فتح علی خان میوزک روم‘ رکھا گیا ہے، پاکستانی گلوکار کے مطابق اس کامیابی کا کریڈٹ ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔راحت فتح علی خان نے  کہا کہ ’میں اس موقع پر بےحد خوش ہوں، یہ میری ٹیم مینجمنٹ کی محنت ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ لمحہ ہمارے ملک کے لیے بہت فخر کا ہے اور میں خدا کا بےحد شکر گزار ہوں‘۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں