ڈریگن چکن بنانے کی مزیدار ترکیب جانیئے اس رپورٹ میں

ڈریگن چکن کی مزیدار ترکیب جانیئے اس رپورٹ میں

06:40 PM, 27 May, 2017

لاہور: ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ہر کوئی کچھ نہ کچھ خاص پکوان بنانا چاہتا ہے  آج کو بتاتے ہیں ڈریگن چکن بنانے کی خاص ترکیب۔یہاں ڈریگن چکن بنانے کی ایک ایسی ترکیب سکھائی جارہی ہے جو دیگر گھر والوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو اسکول کے لنچ میں بھی دی جاسکتی ہے۔

اجزاء:
چکن آدھا کلو (اسٹرپس میں کٹی ہوئی)

کارن فلور ¼ کپ

ایک انڈے کی سفیدی

سویا ساس 2 چائے کے چمچ

پسی کالی مرچ ½ چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

تیل تلنے کے لیے

سوس کے لیے
تیل دو کھانے کے چمچ

پسی لال مرچ ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسا لہسن دو چائے کے چمچ

پسا ادرک ایک چائے کا چمچ

ٹوماٹو کیچپ ½ کپ

یخنی ¼ کپ

ٹماٹر کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے

ریڈ چلی ساس 1 کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

شہد دو کھانے کے چمچے

کٹی ہوئی ہری پیاز 2 سے 3 کھانے کے چمچے

تِل

طریقہ:
ایک پیالے میں چکن لے کر اس میں کارن فلور، انڈے کی سفیدی، سویا ساس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اور 300 منٹ کے لیے رکھ دیں۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔

سوس کے لیے: کڑاہی میں تیل گرم کریں، سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری ہونے دیں، ٹوماٹو کیچپ، یخنی، ٹماٹر پیسٹ، ریڈ چلی ساس، نمک اور سویا ساس ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

بعد میں اس میں شہد، چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے تِل ڈال کر گھر والوں کو پیش کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں