ممبئی: سلمان خان نے اپنے قریبی دوستوں کو کھونے کے باعث اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے سے منع کردیا. سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 3 مایہ ناز اداکاروں اوم پوری، ونود کھنہ اور ریمالاگو کو کھو یا ہے اور یہ تینوں میرے بہت اہم اور قریب تھے۔ اوم پوری کے انتقال کی خبر سن کر میری ٹیوب لائٹ کی ٹیم سمیت ہم سب پر قیامت طاری ہو گئی تھی ہمارے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا تھا کیونکہ اوم پوری اور میں ٹیوب لائٹ میں کام کررہے تھے، یہ فلم ہم دونوں کی آخری فلم ثابت ہوئی جس میں ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔
تقریب کے دوران جب ٹریلر کی جھلکیاں دکھائی گئیں تو اداکار جذباتی ہوگئے اور کہا کہ میں مزید ٹریلر نہیں دیکھ سکتا کیونکہ میں جب بھی اوم پوری کو دیکھتا ہوں میرے لیے وہ وقت بہت مشکل وقت ہوتا ہے، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے ،ایک لمحے وہ میرے ساتھ تھے اور دوسرے ہی لمحے وہ ہم میں نہیں رہے ، مجھے نہیں پتہ آپ کیا محسوس کیا کررہے ہیں لیکن میں بہت جذباتی ہوگیا ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں