اسلام آباد: ملک بھر میں اٹیمی دھماکوں کی -19ویں سالگرہ یوم تکبیرکل -28مئی بروز اتوار کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) ودیگر سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی سیمینارز اورجلسے انعقاد پذیرہوں گے.
جن سے سیاسی مقررین پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی وجوہات اسباب اور چاغی میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں پر روشنی ڈالیں گے۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔
یاد رہے 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے جواب دیا تھا۔جس سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر ورڑ گئی تھی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں