بغداد: عراقی فوج نے موصل شہر کے مغربی حصے میں داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس آپریشن کے دوران مغربی موصل کے مخصوص علاقوں میں چھپے ہوئے داعش کے جنگجوﺅںکو نشانہ بنایا جائے گا۔
فوجی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن میں فوج اور پولیس کے مختلف دستے شریک ہیں۔ فوج نے الشفا اور ریپبلکن ہسپتال کے علاقوں کو عسکریت پسندوں سے صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے جب کہ فیڈرل پولیس کے دستے الزِنجی کے علاقے میں جہادیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
اسی طرح مغربی موصل کے قدیمی علاقے کے تیسرے مقام الصحا ولا میں انسداد دہشت گردی کے دستے اِس خصوصی مشن میں شامل ہیں۔