سبز پتوں والی سبزیاں افادیت، غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرِفہرست ہیں،ماہرین

04:56 PM, 27 May, 2017

واشنگٹن: امریکا کے ماہرین غذائیات نے کہا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں اپنی افادیت، غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرِفہرست ہیں۔

امریکی مرکز برائے تدارک امراض اور تحفظ (سی ڈی سی) کے ماہرین نے 50 پھلوں اورنباتات کا جائزہ لیا اور 20 اشیا کو سب سے اوپر رکھا تو ان 20 میں سے 17 ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک، سلاد اور دیگر سبزیاں جیت گئیں۔

ماہرین نے طاقتور ترین سلاد بنانے کا ایک طریقہ بتایا ہے جو قلفہ کا ساگ ( اروگیولا) ، گوبھی کے خاندان والی ایک سبزی کیل، رومین سلاد اور تیز پات یعنی واٹرکریس کو ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف کینسر، ڈیمنشیا، فالج، امراضِ قلب اور ذیابیطس سے بچانے کے ساتھ جسم کے دفاعی نظام کو بھی مو¿ثر بناتا ہے۔

مزیدخبریں