گلوکار جسٹن بیبر کا بھارت میں کنسرٹ نا صرف لوگوں کیلئے بلکہ اداکارہ جیکو لین فرنانڈس کے لئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا

ممبئی: کچھ دن پہلے  کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں میوزک کنسرٹ کیلئے آئے تھے، جسٹن بیبر کو ممبئی میں گھمانے اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تعارف کی ذمہ داری اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو دی  گئی تھی۔ جیکولین بھی اس پر بڑی خوش اور پر جوش تھیں لیکن ان کا تمام جوش اس وقت  پانی بن کر  بہہ   گیا جب بیبر کے گارڈز نے انہیں گلوکار کے قریب بھی جانے نہ دیا۔

جیکولین نے گلوکار کے  گارڈز کو بتایا کہ وہ جسٹن بیبر کو ممبئی گھومنے میں مدد کیلئے آئی ہے۔  لیکن ان کی ٹیم نے نہایت روکھے لہجے میں جواب دیا کہ جسٹن بیبر کنسرٹ کے بعد کسی پارٹی میں جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی ممبئی گھومنا چاہتے ہیں، یہ سننا تھا کہ جیکولین غصے میں وہاں سے چلی آئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں