ممبئی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ محبت ایسا جذبہ ہے جو انسان کو اچھی چیزیں سکھاتا ہے۔ وہ اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے وزن میں کمی کرنے کا وعدہ لیا تھا جس پر اپنا وزن 167 کلو گرام کم کیا۔ بیوی رویا کے اصرار پر شراب اور اب اپنی بیٹی کیلئے سگریٹ چھوڑی ہے۔
عدنان سمیع خان کے مطابق وہ 20 برسوں سے تمباکو نوشی کر رہے ہیں لیکن بیٹی کے دنیا میں آنے سے پہلے وہ ایک دن میں 40 سگریٹ پی جاتے تھے تاہم اب انہوں نے یہ پرانی عادت چھوڑ دی ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کر لی تھی۔
پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ عدنان سمیع پہلی بار 13 مارچ 2001 میں ایک سال کے وزیٹر ویزے پر ہندوستان گئے تھے،جس کے بعد ان کے ویزا میں کئی بار توسیع کی گئی۔
27 مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہو گئی جس کی حکومت پاکستان نے تجدید نہیں کی تو انھوں نے ہندوستانی حکومت سے ملک میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں