ٹرمپ کے ہا تھوں کو قرار نہیں،کوئی بچ گیا، کوئی پھنس گیا

ٹرمپ کے ہا تھوں کو قرار نہیں،کوئی بچ گیا، کوئی پھنس گیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں کو قرار نہیں ہے،کبھی ہاتھ ملاتے زور سے کھینچ لیتے ہیں تو کبھی کسی کو دھکیل دیتے ہیں۔فرانس کے صدر نے تو ٹرمپ کے ہاتھ پر قابو پالیا ۔بیچارے 'مونٹی نیگرو' کے وزیراعظم ٹرمپ کے ہاتھ سے نہ بچ سکے.


ٹرمپ نے ہاتھ پکڑا تو بڑے بڑے نہ چھڑا سکے،ٹرمپ کی ہاتھ ملانے کی شہرت سے واقف فرانس کے نوجوان صدر نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا اور وہ صدر ٹرمپ کے اس کام سے پہلے ہی واقف تھے۔


جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرانسیسی صدر پر قابو نہ پاسکے تو ٹرمپ نے اپنا غصہ'مونٹی نیگرو' کے وزیر اعظم کو دھکا دے کر نکالا۔اس سے پہلے خاتونِ اول پہلے ہی بین الاقوامی دوروں پر صدر ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے سے صاف انکار کر چکی ہیں ،خاتون اول کے اس فعل پر پہلے ہی میڈیا نے بھرپور کرریج دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں