ڈیوائن براوو نے آفریدی سے ملاقات کا احوال اپنے نئے گانے میں شامل کر لیا

01:15 PM, 27 May, 2017

نئی دہلی: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کے گانے کی نئی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی جس میں انھوں نے پاکستانی اسٹار شاہد خان آفریدی سے اپنی ملاقات کا احوال بھی گیت میں پیش کیا۔

براوو نے افغان کرکٹر راشد خان سے ملنے کی کہانی بھی شاعری میں بیان کی۔ ڈیوائن براوو ماضی میں ورلڈ کپ 2015 کے موقع پر چیمپئن چیمپئن گا کر بھی خاصے مشہور ہوئے تھے۔

انھوں نے’ چلو چلو‘ اور’ ٹرپ ابھی باقی ہے‘ نامی گیت بھی گائے ہیں۔ نئے گیت میں وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیشرو دھونی کو واٹس اپ کریں، گیت کی شروعات سری لنکا سے ہوتی ہے جہاں وہ اپنے دوست کمار سنگاکارا کو بلاتے ہیں۔

وہ پھر اپنے دوست مہیلا جے وردنے کو کال کرتے ہیں اسی طرح گیت میں دیگر کرکٹرز بھی شریک ہوتے چلے جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں