لاہور: رمضان المبارک کی آمد، آمد ہے اور پہلے روزے ٹھنڈے نہیں ہونگے کیونکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔ لاہور میں گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد آج بھی سورج آنکھیں دکھا رہا ہے تاہم شام کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی دن بھر گرمی پڑے گی جبکہ شام کے بعد ہلکی بارش بارش بھی ہو سکتی ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بھی گرمی کی شدت کم نہ کر سکیں آج پارہ 36 تک جا سکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین دن تک لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، سبی اور نصیر آباد میں شدید گرمی پڑے گی۔
یاد رہے ملک بھر کے کروڑوں مسلمان کل پہلاروزہ رکھیں گے۔ رمضان المبارک کے حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ مساجد میں آج سے نماز تراویح کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا جس کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں