مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری، 13 کشمیری شہید

11:54 AM, 27 May, 2017

سرینگر: مقبوضہ وادی میں ضلع بارہ مولہ اورپلوامہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 7 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ ظالم بھارتی افواج نے سرچ آپریشن کے دوران بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 

ان واقعات کے بعد وادی میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج ہی کیا جا رہا ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے  کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پورے جنوبی ایشیا کے لئے ایک تباہ کن صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 8 جولائی 2016 کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہانی وانی کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے جدوجہد آزادی کی نئی لہر اٹھی تھی جو اب تک جاری ہے۔

اس کے بعد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے تک کرفیو نافذ رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اسکولز، دکانیں، دفاتر اور پٹرول پمپس وغیرہ بند رہے۔ ہندوستانی فوج نے وادی کشمیر میں پیلٹ گنوں سے 700 سے زائد کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا تھا۔

 کشمیر سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان نے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھرپور طریقے سے کشمیر میں بھارتی مظالم کا تذکرہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں