ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گولہ باری، 1 شخص جاں بحق

ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گولہ باری، 1 شخص جاں بحق

پنجگور: ایرانی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر  سرحدی قوانین  کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پنجگور کے قریب ایرانی سرحد سےمارٹر گولہ فائر کیا گیا۔ مارٹر گولہ پاکستانی علاقے میں ایک گاڑی پر گرا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اس مسئلے پر کل فلیگ میٹنگ بلائی ہے۔ واقعے کے خلاف ایران سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 مارٹر شیل فائر کیے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پاکستان کی ایران کے ساتھ سرحد 900 کلومیٹر سے طویل ہے۔ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں متعدد بار مارٹر شیل فائر کیے جاچکے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا، جس پر پاکستان نے متعدد مرتبہ ایرانی حکام سے احتجاج بھی کیا تاہم ان کا سلسلہ جاری ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں