شاہ رخ اور دیپیکا کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

04:31 AM, 27 May, 2017

ممبئی: یوں تو تمام بالی ووڈ اداکار اور فنکار اپنے مذہبی تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں لیکن ان میں سے کئی فنکار تو ایسے بھی ہیں جو نہ صرف اپنے مذہب کے بلکہ دوسرے مذاہب کے تہواروں کو بھی خاص عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ۔

ایسا ہی کیا ہے شاہ رخ کے ساتھُ  دیپیکا پاڈکون نے جن کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یہ تصویر وسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ دونوں فنکار کالے رنگ میں ملبوس ہیں اور اپنی اس ادا سے اپنے مداحوں کو اور دیوانہ کر گئے ہیں نہ صرف یہ بلکہ ناقدین بھی ان کو  تعریفی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبار ک دنیا کے بیشتر ممالک میں شروع ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کے دن مذہبی جو ش خروش کے ساتھ رکھا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگ خان تو مسلمان ہیں لیکن دیپکا پاڈکون ایک غیر مسلم اداکارہ ہیں ۔ دونوں فنکار کئی فلموں جن میں چنائی ایکسپریس بھی شامل ہے خوب داد وصول کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں