عمرکوٹ ضمنی الیکشن: سیاسی میدان سج گیا، امیدواروں کے نام فائنل

عمرکوٹ ضمنی الیکشن: سیاسی میدان سج گیا، امیدواروں کے نام فائنل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 18 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صبا تالپور کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے لال چند میرو مل انتخابی میدان میں اتریں گے۔ اس کے علاوہ، 15 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔


حلقے میں ضمنی انتخاب 17 اپریل کو ہوگا، جس میں عوام اپنے نئے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔


واضح رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔