کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 10 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ بیرونی ادائیگیوں کے سبب سٹیٹ بینک کے ذخائر میں گزشتہ دو ہفتوں میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔