سرجانی ٹاؤن میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

سرجانی ٹاؤن میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

کراچی:سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیز رفتار ہیوی ٹرالر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ اویس ولد محمد صادق گلشن معمار کے علاقے کا رہائشی تھا اور اپنے دوست محمد نعیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر نہانے کے لیے منگھوپیر نہر جا رہا تھا۔ اس دوران تیز رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اویس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نعیم کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ٹرالر کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔