عید الفطر پر صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی

عید الفطر پر صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی

اسلام آباد :عید الفطر کے موقع پر صدر پاکستان، آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اس معافی کے نتیجے میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 1606 قیدیوں کی سزائیں کم کی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر معمولی جرائم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ رہائی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ہو گی، جہاں 105 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر کی معافی کا اطلاق سنگین جرائم جیسے دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے آزاد ہو جائیں گے۔