کراچی: ملزم ساحر سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں ویڈ کی تصدیق

04:31 PM, 27 Mar, 2025

کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ساحر حسن کے قبضے سے برآمد 557 گرام ویڈ کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں اس کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ اوریجنل امریکی ویڈ تھی۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ منشیات امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ہے اور اس کی مالیت 86 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اس ویڈ کو 'پامیلا' اور 'جیلو جلیٹو' کے نام سے فروخت کیا جاتا تھا۔ یہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں