ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کے حج کے داخلی عازمین کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے، جس کے مطابق تمام عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس ویکسین کا اندراج کیے بغیر حج پیکیج خریدنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، عازمین کو وزارت حج کے پورٹل پر اپنے تمام ضروری کوائف فراہم کرنا ہوں گے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ ویکسین لگوائی گئی ہے یا نہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ صحت عامہ کے حوالے سے وزارت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کا روحانی سفر محفوظ اور آسان ہو۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں مخصوص دروازوں کے ذریعے داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ہجوم کی صورت حال پر قابو پایا جا سکے اور عبادات کی ادائیگی میں آسانی ہو۔