کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 118,073 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
گزشتہ کاروباری دن بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا، جس دوران 100 انڈیکس 1,139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 117,772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دن کاروبار کی مالیت 92 فیصد بڑھ کر 37 ارب 49 کروڑ روپے رہی تھی۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر 26 پیسے سستا ہو کر 280.42 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔