جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے کے ہیروز کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے کے ہیروز کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد:  قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ) نے پاکستان میوزیم آف ایتھنالوجی ہال آف ایگزیبیشنز میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد ہوا۔ اس مقابلے کا مقصد جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور جڑواں شہروں کے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو اس سانحے میں شریک افراد کی بہادری کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

اس ایونٹ میں نوجوان فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پینٹنگز کے ذریعے بہادری، یکجہتی اور قومی فخر جیسے موضوعات کو پیش کیا۔ لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مظفر علی برکی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن کے ذریعے قومی ہیروز اور ثقافتی یکجہتی کو اجاگر کرنے کی اہمیت ہے۔

مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاتحین کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ مقابلے کا دوسرا مرحلہ عید کی تعطیلات کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

یہ ایونٹ پاکستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی لوک ورثہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مصنف کے بارے میں