پنجاب کابینہ کا اجلاس آج 11:30 بجے طلب

09:45 AM, 27 Mar, 2025

لاہور: پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم نکات شامل ہیں جن میں بینک آف پنجاب کے صدر کی دوبارہ تقرری، ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ معذور، بزرگ افراد اور طلبہ کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبے میں مفت سفری سہولت دینے کی تجویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی کے دائرہ کار کو پورے صوبے تک وسیع کرنے، اسپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم، اور چاول کی پہلی کاشت پر پابندی بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی کے لیے جیمرز کی منظوری اور رمضان نگہبان پروگرام 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ مزید برآں، سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے انجن کی اوور ہالنگ اور وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں