25 اپریل کو بلوچستان سے  تحریک شروع کریں گے،  عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت  خود بخود  گرجائے گی: مولانا فضل الرحمان

  25 اپریل کو بلوچستان سے  تحریک شروع کریں گے،  عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت  خود بخود  گرجائے گی: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ 25 اپریل کو بلوچستان سے  تحریک شروع کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہاکہ  25 اپریل کو بلوچستان سے  تحریک شروع کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمار االزام واضح ہےکہ الیکشن  میں دھاندلی  ہوئی ہے۔ ہماری تحریک ان کے خلاف ہے  جنہوں نے مرضی  کےنتائج  لینے کی کوشش کی۔دھا ندلی ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت کرائی گئی۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب  میں کہاکہ  عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت  خود بخود  گرجائے گی۔  ان اداروں کے خلاف جارہے ہیں  جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنارکھا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا مجھ سے رابطہ نہیں ہے۔ حکومت ایسی مستحکم نہیں ہے جو چل پائے۔ تحریک کے بجائے   پارلیمنٹ  کے اندر سے تبدیلی  کی حکمت عملی غلط ثابت ہوئی۔

پی ٹی آئی حکومت  گرنے کے بعد ہماری رائے فوری الیکشن میں جانے کی تھی۔ دعوے سے کہتا ہوں پی پی پی اور ن لیگ  بھی انتخابی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ  پارلیمانی نظا م کے ساتھ کھڑے ہیں، اس نظام سے لاتعلقی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حکومت سے بہت سے رابطے ہوئے  مگر کوئی ہمیں اطمینان نہیں دلا سکا۔ نواز شریف کو بتایا انہیں  نیا لاڈلہ سمجھتا ہوں ۔ نہیں لگتا کہ یہ حکومت  کچھ ڈلیور کرسکے گی، بالآخر تمام ناکامیوں کی ذمہ داری سیاست دان اپنے اوپر  لے لیں گے۔ 
 

مصنف کے بارے میں