سمندر پار پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری،  پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے  نئی پالیسی مرتب 

09:01 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سمندر پار پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہو گئی ہے۔ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کیلئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔


وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہو جائے گا، نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہو گی، 7 دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی۔


وزارت مذہبی امور کے ذرائع  کے مطابق  28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ تین روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی، بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ حکام نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی، پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے۔

مزیدخبریں