فارنرز کی سکیورٹی کے لیے حکومت پنجاب کی سکیورٹی ایڈوائزری ،چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت

07:37 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سپیشل  پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)  منتظر مہدی نے تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز کو ہدایات کی ہیں کہ چائنیز سمیت تمام فارنرز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ایک میٹنگ میں ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے فارنرز کی سیکیورٹی کے متعلق حکومت پنجاب کی جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جار ی کیں۔

 انہوں نے کہا کہ تمام فارنرز کے ساتھ ملازمین کا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور فارنرز کی آمد و رفت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد اور روٹس کی سرچ اینڈ سوائپنگ کروائی جائے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان دوران آمد و رفت ان کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزیدخبریں