پنجاب کے بعد بلوچستان سے بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

07:01 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔بلوچستان سے گیارہ سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔

ن لیگ کے سید ناصر اور آغا شاہ زیب، پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی،عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندو خیل اور جمعیت العلمائے اسلام ف کے مولانا عبد الواسع منتخب ہو گئے۔ خواتین کی نشستوں پرمسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بھی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

مزیدخبریں