سینیٹ الیکشن ،خواتین کی مخصوص نشست  کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور  ن لیگ میں  مذاکرات ناکام  

04:39 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں خواتین کی مخصوص نشست  کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور  ن لیگ میں  مذاکرات ناکام ہوگئے۔  

مسلم لیگ ن نے  خاتون نشست پر  پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی  صنم جاوید  بھی سینیٹ  الیکشن  کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب  سے انوشے رحمان  اور بشری انجم بٹ امیدوار ہیں  ۔سینیٹ الیکشن میں  حکومتی اتحاد  کی تین خواتین  جبکہ  اپوزیشن  کی ایک امیدوار  مد مقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں