اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

03:48 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے  میں  چیف جسٹس پاکستان نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مشاورت بھی کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔

مزیدخبریں