پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ،وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا، وزارت داخلہ کو اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان

  پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ،وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا، وزارت داخلہ کو اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان

 اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ  پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔اس اجلاس میں  سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کووزیر اعظم آفس طلب کیا ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف  نے وزارتِ توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔
سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت  داخلہ کو آنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے لیے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں