ایف بی آرنے ملازمین کی تفصیلات کیلئے انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک  دے دیا

 ایف بی آرنے ملازمین کی تفصیلات کیلئے انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک  دے دیا

اسلام آباد:ایف بی آرنے ملازمین کی تفصیلات کیلئے انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک  دے دیا  ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتے داروں سے معلومات لینا شروع کردی ہیں، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے جس میں افسران کی مالی طورپر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی جارہی ہیں۔


 معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائےگا۔ کیٹیگری اے اوربی کے افسران کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی جب کہ کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور ایسے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں