گرفتار اپوزیشن لیڈر اروند کجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

03:15 PM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:گرفتار اپوزیشن لیڈر اروند کجریوال  نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے ایک اہم رہنما ہیں جنہیں 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
نئی دہلی کے وزیر تعلیم اور کجریوال کی عام آدمی پارٹی (کامن مین پارٹی، اے اے پی) کی رکن آتشی مارلینا سنگھ نے کہا کہ قانونی اور آئینی دفعات‘ انہیں سلاخوں کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے عہدے پر رہنے کی اجازت دیتی ہیں۔یہ بات واضح ہے کہ اروند کجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ بغیر کسی مقدمے یا سزا کے مستعفی ہو جاتے ہیں، تو اس سے اپوزیشن کے دیگر وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے کا راستہ کھل جائے گا۔بھارت کی فوکل مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، جس نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا، نے کم از کم 4 دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں