لاہور: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، عائشہ علی بھٹہ ، عالیہ شہزاد اور احمر رشید بھٹی سمیت 31 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 106 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں داہر کر رکھی ہیں، انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عائشہ علی بھٹہ اور احمر رشید بھٹی سمیت دیگر ملزمان کی وکلاء پیش ہوئے
ملزم عائشہ علی بھٹہ ٫ احمر رشید بھٹی٫ سیف خان ,عبید زاہد ٫عثمان احمد صدیقی ٫شاہ دین ٫ سنیل ارشاد مسیح ٫نادر محمود ,الطاف محمود ٫ حافی مدثر علی ٫سیف اللہ ٫رحمان علی ٫عبد الرحمان ٫عرفان اللہ خان ٫ عون عباس ٫ کاشف خان لودھی ٫شاہ فیصل ٫اور عمر فاروق سمیت 106 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان جناح ہاؤس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میج مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔