پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

12:33 PM, 27 Mar, 2024

اسلام آباد: حکومت نے یکم اپریل سے  ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ جولائی 2022 میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد نومبر 2022 میں اسے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا اور ستمبر 2023 تک مزید بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں