سائفر اور توشہ خانہ کیسز: سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

10:26 AM, 27 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔

 
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ عدالت نے جیل حکام سے سرکاری وکیل کی اڈیالہ جیل آمد و رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔


دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہو گی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر  بھی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں