لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیمپوں میں بجلی کی مبینہ چوری اور ٹیم کو داخلے سے روکنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نے کہا ہے کہ انہیں زمان پارک میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں جس پر لیسکو کی ٹیم نے وہاں جانے کی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی نے اجازت نہیں دی۔
زمان پارک انتظامیہ کو دئیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کی شکایات کے جائزہ کیلئے تعاون کیا جائے بصورت دیگر پولیس سے مدد لینے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہو گا اور ادارہ یکطرفہ قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔
زمان پارک میں پی ٹی آئی کیمپوں میں مبینہ بجلی چوری پر نوٹس جاری
11:22 PM, 27 Mar, 2023