آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا 

11:05 PM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو کافی سال سے کمر میں درد کی شکایت رہی ہے اور اسی سلسلے میں وہ زیر علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، معالجین نے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم وہ وطن واپسی کی بجائے چند ہفتے دبئی میں ہی اپنی رہائش گاہ پر آرام کریں گے۔

مزیدخبریں