تیسرا ٹی 20، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف 

10:38 PM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

شارجہ : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے صائم ایوب کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت افغان ٹیم کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ 
صائم ایوب 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کے ساتھ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ طیب طاہر 10، عبداللہ شفیق 23، افتخار احمد 31، عماد وسیم 13 اور شاداب خان 28 رنز بنا سکے۔ 
افغانستان کے مجیب الرحمن سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فضل حق فاروقی، محمد نبی، فرید احمد ملک، راشد خان اور کریم جنت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے افغانستان کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، عثمان غنی، ابراہیم زدران، نجیب زدران، محمد نبی، کریم جنت، صدیق اللہ اتل، مجیب الرحمن، فضل حق فاروقی اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔ 
پاکستان کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں