اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔
صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پربیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کیا اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کر دی۔
منصور عثمان اعوان کوشہزاد الٰہی سے قبل بھی اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا اور صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری بھی دے دی تھی مگر ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا تھا۔
منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
10:25 PM, 27 Mar, 2023