ممنوعہ فنڈنگ اور توہین الیکشن کمیشن کیس کل سماعت کیلئے مقرر، عمران خان کو نوٹس جاری

ممنوعہ فنڈنگ اور توہین الیکشن کمیشن کیس کل سماعت کیلئے مقرر، عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کل ہو گی۔ 
الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر توہین الیکشن کمیشن میں طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

مصنف کے بارے میں