حسان نیازی 2 دن کے ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے

02:16 PM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 2 دن کے رہداری ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہوئے اسے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

کراچی میں درج مقدمے میں عدالت نے حسان نیازی کودو دن کے رہداری ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں