اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ختم ہوگئی ہے۔ نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو ایک منٹ میں حکومت گر جائے گی۔ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہوتا ہے رول آف لا جو امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہیں انہیں کیا پتا لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے۔
ایک سوال کہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ یا یہ رہیں گے یا ہم رہیں گے اس پر عمران خان نے کہا ہے کہ خواہش تو یہ ہے کہ دونوں رہیں لیکن اگر انہوں نے کہا ہے تو پھر وہ نہیں رہیں گے ہم رہیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے سیکیورٹی تو ہے ہی نہیں سیکیورٹی تو صرف اپنی ہے ۔ رانا ثناء اللہ کا میرے سامنے نام نہ لیں اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ مذاکرات کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے لیکن میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔