نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

11:49 AM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور : نگران  وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ۔ ہم نے صرف یہ دیکھنا  ہے محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلی کی تقرری کیلئے مکمل اختیار ہے ۔

  

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست  شیخ رشید نے دائر کی تھی۔ جسٹس شاہد کریم  نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت  کی۔ عدالت نے پوچھا کیا درخواست گزار نے کوئی خود کوئی نام دیے تھے ؟ اس پر وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فریقین کے جانب سے نگراں وزیر اعلی کےلیے کون کون سے نام دیے گیے تھے ۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ احد چیمہ ، احمد نواز سکھیرا کے نام دیے  گئے تھے ۔ جسٹس شاہد کریم نےکہا کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ 

وکیل شیخ رشید نے کہا کہ پہلے دن سے سب کو پتہ تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلی ہونگے۔ عدالت نے کہا کہ  ہم نے صرف یہ دیکھنا محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلی کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔نگراں وزیر اعلی کا کام صرف الیکشن کرانا ہے   اگر الیکشن کمیشن نے خود ہی الیکشن نہ کرانے کا کہہ دیتے ہیں  تو پھر کیا ہوسکتا ہے ۔ 

مزیدخبریں