رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو دھمکی دی ، عدالت نوٹس لے: اسد عمر 

11:35 AM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت کو رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے،رانا ثناءاللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں عمران خان کو کھلے عام دھمکی دی ہے اور عدالت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔‘

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے اور مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے عمران خان کو خطرہ ان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں