عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے، مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 

11:20 AM, 27 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے 7 درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ 

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہیں تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دی جائے ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی پیش ہوں گے۔ 

مزیدخبریں