اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ ملک میں قتل و غارت چاہتے ہیں ۔ پرسوں بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمران خان 71 فیصد ووٹ لیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں تا کہ چیف جسٹس اپنا ہو اور عارف علوی نہ ہو ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب کے سینکڑوں کیسز ہیں میرے خلاف اپنا کیس ہے۔ عمران خان صاحب اور اپنے کیسز کا دفاع کررہے ہیں ۔رانا ثنا اللہ کا دماغ خراب ہوگیا ہے اسکا انجام برا ہوگا ۔وہ جس طرح للکار رہا ہے پیشہ ور بدمعاش اور اجرتی قاتل ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن میں کیا وہ اپنے انجام کو پہنچے ہوگا۔ اس ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی۔فسطائیت ہورہی ہے ۔ جیت ہماری ہوگی۔