اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں ۔ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات ان کے کہنے پر بنائے جا رہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ایک ہفتے میں عمران خان چوتھی دفعہ عدالت پہنچیں گے ۔مقدمے کیا ہیں آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا لہذا آپ دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپوٹڈ حکومت نے پاکستان کوایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے، پاکستانیوں کو اغوا کر کےسمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہو گئ ۔لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔